۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت‌الله العظمی جوادی آملی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا کہ کورونا وائرس  نے ہمارے طبی اور سائنسی شعبہ جات کو مزید متحرک اور سرگرم کردیا ہے، آج ہمارے سائنسداں اس بیماری کے علاج میں مؤثر ثابت ہوئے اور ویکسین تیار کرنے والے دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر نمکی نے آج قم المقدسہ میں حضرت آیت اللہ العظمی جوای آملی سے ملاقات کی،اس دوران ایرانی طبی اور سائنسی شعبہ جات سمیت وزیر صحت کے ایک سالہ کورونا وائرس اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے سے متعلق خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا یہ کاوشیں یقیناً خدا کے نزدیک عظیم ہیں اور ان خدمات کو انجام دینے والے افراد کو خداوند متعال کی طرف سے بہت ہی عظیم اجر ملے گا۔

انہوں نے سائنسی اور طبی عملے کی ہدایات پر توجہ دینے کو دین  کے بنیادی مسائل میں سے قرار دیااور مزید فرمایا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ملکی سائنسی شعبہ جات کے ذریعے اٹھائے جانے والے معاملات پر دھیان دیں اور دوسروں کو بھی ان امور پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دیں۔

مرجع تقلید نے کورونا وائرس کے باوجود سائنسی علوم کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے اس بات کی نشاندہی فرمائی کہ کورونا وائرس  نے ہمارے طبی اور سائنسی شعبہ جات کو مزید متحرک اور سرگرم کردیا ہے،آج ہمارے سائنسدان اس بیماری کے علاج و معالجے میں مؤثر ثابت ہوئے اور ویکسین تیار کرنے والے دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .